اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی نامور رہنماعندلیب عباس کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے من سلویٰ کے ذریعے یہ فلیٹس خریدے تھے؟ نواز شریف اس بات کو کہہ چکے ہیں کہ اگر میرے اثاثے میری آمدن سے بھی زیادہ ہیں تو تمہیں کیا ہے؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتو کرتے ہوئے پااکستان تحریک انصاف کی نامور رہنماء عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اقرار کیا تھا کہ میرے اثاثے اگر میری آمدن سے بھی زیادہ ہیں تو تمہیں اس سے کیا ہے؟ نواز شریف کی یہ ویڈیو وئارل ہوئی تھی جسے پوری دنیا نے دیکھ رکھا ہے ، نواز شریف کے رشتے دار ابھی بھی انہیں فلیٹس میں رہائش پذیر ہیں اور وہی رہتے ہیں، لیکن جب بھی ان سے کوئی منی ٹریل یا یہ پوچھا جائے کہ یہ فلیٹس کیسے خریدے گئے ، یہ بتاؤ تو وہ ناکام رہتے ہیں تو کیا ان لوگوں پر من و سلویٰ اترا تھا جس سے انہوں نے یہ فلیٹس خرید رکھے ہیں؟ اگر کوئی بندہ گاڑی خریدتا ہے اور پوچھنے پر کاغذات نہیں دکھا پاتا تو ظاہر ہے اس کا چالان ہی ہوگا۔ عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ایک ہزار چوری کرنے والے جیلوں میں سڑ رہے ہیں لیکن جنہوں نے اربوں روپے کی چوریاں کی ہیں وہ جیلوں میں بی کلاس کو انجوائے کر رہے ہیں ، جیلوں میں سب کے ساتھ یکساں سلوک ہی ہونا چاہیئے، ہماری حکومت قانون میں میں ضرور تبدیلی لائے گی کیونکہ ماضی میں جتنی بھی قانون سازی ہوئی وہ صرف کرپشن کرنے والوں کو سہولت دینے کے لیے کی گئی غریب کو سہولت دینے کے لیے نہیں ۔