counter easy hit

واٹس ایپ گولڈ” ورژن کے نام پر صارفین سے دھوکہ

WhatsApp

WhatsApp

ٹیکنالوجی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر آپ کو اپنی واٹس ایپ اپ گریڈ کر کے واٹس ایپ گولڈ میں بدلنے کا میسج موصول ہو، تو اس کے دھوکے میں ہر گز نہ آئیں کیونکہ یہ آپ کا موبائل فون ہیک کرنے کی سازش ہے
لاہور (یس اُردو) یہ بات عام سننے میں آتی ہے کہ “واٹس ایپ گولڈ” صرف دنیا کی مشہور ترین شخصیات ہی استعمال کرتی ہیں، مگر حال ہی میں عام صارفین کو بھی ایک میسج موصول ہونے لگا ہے، جس میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں واٹس ایپ گولڈ استعمال کرنے کا خصوصی موقع دیا جا رہا ہے اور اب وہ بھی اس خاص سروس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں ،تو واٹس ایپ گولڈ کا نام بھی ضرور سن رکھا ہو گا اور شاید اسے استعمال کرنے کی تمنا بھی رکھتے ہوں گے۔
ٹیکنالوجی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر آپ کو اپنی واٹس ایپ اپ گریڈ کر کے واٹس ایپ گولڈ میں بدلنے کا میسج موصول ہو، تو اس کے دھوکے میں ہر گز نہ آئیں کیونکہ یہ آپ کا موبائل فون ہیک کرنے کی سازش ہے۔