سان فرانسسکو……سوشل میڈیا ایپلیکیشن وٹس ایپ کے نظام میں عارضی خرابی کی وجہ سے کروڑوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹس ایپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جاپان، بھارت، ملائیشیا، کولمبیا اور امریکاسمیت دیگر کئی ممالک میں نظام کی خرابی کے باعث تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ سروسز میں تعطل کی وجہ سے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ایپلیکیشن میں تکنیکی مسائل پیدا ہوئے جن کو ایک گھنٹے کے بعد ختم کر دیا گیا۔واضح رہے کہ فیس بک نے 2014ء میں 19 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے واٹس ایپ کو خرید لیا تھا جس کے بعد اس کی تمام سروسز فیس بک کے ساتھ منسلک کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے تعطل پیدا ہوا ۔