نیویارک ……مشہور ترین موبائل میسیجنگ سروس واٹس ایپ دنیا بھر میں بے حد مقبولیت حاصل کرچکی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال کرنے والے صارفین کی تعدادایک ارب تک جا پہنچی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ تعداد فیس بک میسنجر کے صارفین سے زائد ہے جس کے فی الوقت800ملین صارفین ہیں۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے واٹس ایپ کے بانی جان کوم اور برائن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بہت کم ایسی سروسز ہیں جو بلین کی تعداد میں لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھتی ہیں جن میں واٹس ایپ دنیا بھر میں لوگوں کو جوڑے رکھنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔واضح رہے دو سا ل قبل واٹس ایپ فیس بک نے 19ارب ڈالرمیں خریدا تھا۔