واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر رواں سال کے آخر تک ختم کردی جائے گی
لاہور (یس اُردو) دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے اپنے صارفین بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر رواں سال کے آخر تک ختم کردی جائے گی ۔ واٹس ایپ کا سپورٹ ختم کرنے کے حوالے سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان فونز میں ایسی خوبیاں نہیں جو ہماری ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں توسیع دے سکیں۔واٹس ایپ کی طرف سے سپورٹ ختم کرنے میں نیا بلیک بیری 10 سسٹم بھی موجود ہے جبکہ نوکیا S40، نوکیا S60 اور ہر وہ فون جو اینڈرائیڈ 2.1 یا 2.2 اور ونڈوز 7.1 پر چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی ۔یاد رہے کہ بلیک بیری استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین واٹس ایپ کے اس فیصلے سے ضرور متاثر ہوں گے ۔کمپنی کی طرف سے یہ فیصلہ سروس میں مزید سیکورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔