WHATTSAPP TO SHARE CUSTOMERS DATA WITH ANOTHER SOCIAL SHARING SITE
نیویارک(یس نیوز) معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صارفین کا فون نمبراور ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے جا رہی ہے۔دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ”اس اقدام سے صارفین کو اپنے دوستوں کی تلاش میں آسانی ہو گی اور ہم انہیں ان کی مرضی کے مطابق اشتہارات دکھا سکیں گے۔“ تاہم بعض واٹس ایپ صارفین کو اپنا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر ہونے پر تحفظات لاحق ہیں۔
اگر آپ بھی انہی میں سے ایک ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کا فون نمبر اور دیگر ڈیٹا فیس بک کے پاس نہ جائے تو یہ طریقہ اختیار کریں۔ اپنے واٹس ایپ کے سیٹنگزمینیو(Settings menu)میں جائیں اور اکاﺅنٹ ٹیب(Account tab)کو دبائیں۔ یہاں آپ کو ایک آپشن نظر آئے گی جس میں لکھا ہو گا Share my account info۔ اس کے ساتھ ہی ایک باکس موجود ہو گا۔ اس میں اگر ٹک کا نشان موجود ہے تو اسے ختم کر دیں۔ اب واٹس ایپ آپ کا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر نہیں کرے گی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 112
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276