امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ کوئی نیا نہیں، ماضی میں بھی امریکی اسکول طلباء کے خون سے رنگے جاچکے ہیں۔
رواں سال 15فروری کوریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں
سابق طالبعلم نے فائرنگ کرکے17طالب علموں کو موت کےگھاٹ اتارا تھا۔
اکتوبر2015 میں اوریگن کےکمیونٹی کالج میں 9 طلبہ اور ایک استاد سمیت10افراد کو قتل کیا گیا۔
سال 2012 بھی امریکی اسکولوں کیلیے خون آلود رہا،15 جنوری کو کینٹی کٹ میں ٹینکنل اسکول میں فائرنگ ہوئی
جس میں 3طالب علم قتل ہوئے۔
اپریل2012 میں کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں فائرنگ ہوئی
7طالب علم ہلاک ہوئے۔ جبکہ 14 دسمبر 2012کو کینٹی کٹ اسکول میں امریکی شہری نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ اور طالبعلموں سمیت 26افراد کو قتل کیا اور پھر خود کشی کرلی۔
16 اپریل 2007 کو ورجینیا کی یونیورسٹی مقتل گاہ بنی جہاں 32سالہ طالب علم نے فائرنگ کرکے اساتذہ اور طالبعلموں سمیت 27افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھرخود کشی کرلی۔
اپریل 1999 میں بھی 2 طالب علموں نے کولوراڈو کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرکےساتھی طلباء اور اساتذہ سمیت12افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔