لاہور(ویب ڈیسک ) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی منشیات کیس میں قید ہیں۔ہم دو مہینے سے سن رہے ہیں کہ وہ دو ارب روپے دے کر وکیل کریں گے۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ اطلاعات ہیں کہ حنیف عباسی کا کیس جہاں منگوانا تھا اور جہاں لگوانا تھا وہ لگ چکا ہے۔اب اس ملک میں انصاف کہاں سے ملے گا؟ یہاں تو انصاف کا خون ہو رہا ہے۔اب ہم کہاں کہاں سابق چیف جسٹس کو یاد کریں گے،جب کہ معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جس شخص پر منشایت فروشی کا الزام لگا اور وہ اسی کیس میں اندر ہے وہ انڈر ہینڈ چند دن پہلے ملاقات کر کے آفر کر چکا ہے کہ میں پیسے دینے کو تیار ہوں۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جس ملک میں منشیات فروشوں کے ساتھ سودا بازی ہو گی تو پھر وہاں قانون پر عمل درآمد کیسے ہو سکتا ہے ؟۔کیا اس ملک کو منشیات کی منڈی بنانا ہے۔واضح رہے ایفیڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی تھی ۔جس کے بعد حنیف عباسی کو کمرہعدالت سےگرفتار کرلیا گیا تھا ۔اس موقع پر حنیف عباسی کی حمایتیوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہنگامہ برپا کردیا تھا اور حنیف عباسی کی گرفتاری میں رکاوٹ بن گئے تھے ۔اس کے علاوہ انہوں نے عدالت میں توڑ ہھوڑ شروع کر دی تھی۔اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا پہنچا تھا۔۔حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار تھے جہاں انکا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔۔حنیف عباسی نے 500کلو گرام ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے یہ ایفی ڈرین منشیات فروشوں کے ہاتھوں بیچ دیا تھا۔تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد ان کے حلقے میں الیکشن کو موخر کر دیا ہے۔