لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم صفدر اور کیپٹن(ر) صفدر کو 17ستمبر کی سہ پہر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم ، ان کی صاحبزادی اور داماد کی پیرول پر رہائی کی مدت پیر کی سہ پہر ختم ہو جائے گی۔
بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سبب تینوں کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا ۔ پیرول کی مدت 17ستمبر سوموار کی سہہ پہر کو ختم ہو جائے گی، جس کے بعد تینوں کو از سر نو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ جاتی عمرہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک ٹیم نواز شریف، مریم اور صفدر کی حفاظت اور نگرانی کیلئے موجود ہے ۔ قواعد کے مطابق اسی ٹیم کی نگرانی میں تینوں کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دوسری جانب ایک خبر کے مطابق حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب حکومت نے نوازشریف،مریم نواز اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں مزید 3 دن کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔اس سے پہلے منگل کی رات کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو سوا بارہ بجے لندن کے ریجنٹ پارک اسلامک سنٹر میں ادا کی جائے گی اور اس کے بعد ان کا جسد خاکی جمعہ کی صبح چھ بجے لاہور ایئر پورٹ لایا جائے گا۔ بدھ کی صبح پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی بھابی کلثوم نواز کی میت لینے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔