بیجنگ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج کل ایشیا کے دورے پرہیں، جہاں انھوں نے پاکستان، بھارت کا دورہ کیا اوراب وہ چین پر ہیں، لیکن حیران کن خبر یہ ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد جب چین پہنچے تو کوئی بھی نمایاں شخصیت موجود نہیں تھی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنوبی ایشیا دورے کے اگلے پڑاﺅ پر چین پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے کے دوران چین کے اعلٰی حکام اور چینی صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ چین پہنچنے پر سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے ائیر پورٹ پرچینی حکام کی بڑی تعداد تو موجود تھی لیکن ان میں کوئی نمایاں شخصیت یا کوئی وزیر شامل نہیں تھا، سعودی ولی عہد کی چین آمد پر ائیر پورٹ پر موجود لوگوں میں چین کی سیاسی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین خی لی فنگ اور سعودی عرب میں چین کے سفیر لی ہوا ژن شامل تھے۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر جب پاکستان پہنچے تھے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا تھا،نورخان ائیر بیس پر جب سعودی ولی عہد کے طیارے نے لینڈ کیا تو وہاں وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ ان کےاستقبال کے لیے پہلے سے ہی موجود تھے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے تھے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خود سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی ڈرائیو کی اور انہیں نور خان ائیر بیس سے وزیراعظم ہاؤس لے کر آئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔ یہی نہیں دورہ بھارت کے دوران بھی نئی دہلی ائیر پورٹ پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود کیا تھا۔
جبکہ اس کے برعکس چین پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کے لیے کوئی اعلیٰ شخصیت ائیرپورٹ پر موجود نہیں تھی ۔ اس حوالے سےسوشل میڈیا پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا، تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جےایف 17تھنڈراورایف 16نےحصارمیں لے کر سلامی دی۔ وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نورخان ائیربیس پہنچے جہاںانہوں نے محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، سعودی ولی عہد کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا، فنکاروں نے ثقافتی رقص جبکہ شاہی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی مہمان نورخان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تو عمران خان نے گاڑی خود ڈرائیو کی، وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں سے سجاوٹ بھی کی گئی جبکہ راستے میں ثقافتی رقص کے ذریعے بھی انہیں خوش آمدید کہا گیا، وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرکی سعودی وزیرتوانائی خالدالفالیح سےملاقات ہوئی جس میں سعودی وفد اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، دوران ملاقات اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر مشتمل سرمایہ کاری پر مشاورت کی گئی، اس کے بعد ولی عہد بھارت ھئے اور اب چین پہنچے ہیں