وزیر اعظم نواز شریف کی پاناما جے آئی ٹی میں پیشی پر شہباز شریف، حمزہ شہباز، حسین نواز سب ساتھ گئے، مگر شہباز شریف آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تونہ بڑے بھائی ساتھ تھے، نہ بھتیجے حسین نواز آئے۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 15جون کو پاناما مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے، انہیں مریم نواز اور پرویز رشید نےگھر سے رخصت کیا تھا ۔
تین گاڑیوں کے اسکواڈ میں چھوٹے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز،حسین نواز اور وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف ساتھ گئے تھے ۔
وزیراعظم کی روانگی کی تصاویر مریم نواز نے سوشل میڈیا بھی شیئر کیں،مگر آج صورتحال قدرے مختلف تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر نہ تو بڑے بھائی ساتھ گئے اور نہ ہی حسین نواز، نہ ہی مریم نواز کا کوئی ٹویٹ آیا۔
شہباز شریف پنجاب ہاؤس سےرخصت ہوئے، ان کی گاڑی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نےڈرائیو کی اور ان کے ساتھ وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور صاحبزادے حمزہ شہباز تھے۔
شہباز شریف بھی تین گاڑیوں میںگئے ، سرکاری اسکواڈ ساتھ نہیں لیا،مگر ان کے ساتھ بڑے بھائی اور بھتیجے کے نہ ہونے کو سب نے دیکھا۔