شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے فیصلےکاوقت قریب آرہاہے،ن لیگی وزرا کے اعصاب جواب دے رہے ہیں۔ ن لیگ کےوزراکی زبان بگڑتی جارہی ہے۔
When the time came for a decision then ministers nerves responding, Sheikh Rasheed
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ملک کا تاریخی کیس لگاہے،کرپشن کا راستہ رُک گیا توجمہوریت مضبوط ہوگی،عوام کا اعتماد بلند ہوگا۔کسی طالع آزما کوہمت نہیں ہوگی کہ وہ جمہوریت کومیلی نظرسےدیکھے۔شیخ رشید نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو استثنا نہیں مانگنا چاہیے،مریم نوازکےوکلا بھی دلائل دیں گےتودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا،پیرمنگل تک مریم نواز کے وکلا بھی اپنے دلائل دیں گے۔توقع ہےاس ماہ کے آخر تک کیس کا فیصلہ آجائےگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلی مادرپدرآزادہےکہ جہاں آپ جو چاہیں بولیں؟۔