پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ فرانس کے سیکرٹری عاطف مجاہد نے کہا ہے کہ ڈنگ ٹپائو پالیسی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دی اورباقی صوبوں کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب، اسی طرح تخت لاہور نے بھی پنجاب کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دے کر باقی صوبوں کو لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیے رکھا۔ جس سے بجلی کا بحران ابتر صورتحال سے دوچار ہوتا رہا۔
اب فیصلے کی گھڑی ہے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی شکل میں ایک قومی حکومت تشکیل دینی ہے یا پھر موقع پرست حکمرانوں کو دوبارہ خود پر مسلط کرنا ہے۔