counter easy hit

یکم محرم الحرام کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

when, will, be, the, first, of, Moharram, 2019, weather, forecast, announced, the, first, of, Islamic, year

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق 1441 حجری محرم کا چاند 30 اگست 3 بج کر 37 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ 31 اگست کو محرم کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ پہلی محرم 1 ستمبر 2019ء کو ہوگی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 6 بج کر 53 منٹ پر سورج طلوع ہو جائے گا۔ چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی۔

غروب آفتاب کے بعد چاند 61 منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابقمحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نیا اسلامی سال(1441ھ)31 اگست سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے محرم کی چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم کاچاند30 اگست کو 3بجکر37منٹ پرپیدا ہونا شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتیس اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور اسے 61 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم محرم 1441 ہجری 1 ستمبر 2019 کو ہوگی۔نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھرمیں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔سندھ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے شہر میں دس روز کے لیے دفع ایک سوچوالیس نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جبکہ نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتیس اگست کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے 37 منٹ ہوگی اور اسے 61 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم محرم 1441 ہجری 1 ستمبر 2019 کو ہوگی۔نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔حکومت سندھ نے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفع 144 نافذ کردی جس کے تحت 9 اور دس کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق یوم عاشور پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ دفع 144 کے تحت 10 روز تک اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی ممانعت ہے۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے بزرگوں، خواتین ، بچوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں جبکہ پولیس اور رینجرز اہنکاروں کو مستشنیٰ قرار دیا گیا۔دفع ایک سو چوالیس کے تحت محرم کی مجالس کے علاوہ پانچ افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی جبکہ شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے کی بھی ممانعت ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی نیا جلوس، مجلس یا واعظ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ شرانگز بیانات پر مبنی کیسٹس آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فروخت پر پابندی ہوگی ۔ الغرض یہ کہ ملک بھر میں مجالس اور نکلنے والے جلوسوں کی سخت مانیٹرنگ کی جاۓ گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ کسی بھی طرح کی افسوس ناک کاروائی کہیں بھی نہ ہو ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website