counter easy hit

برٹش ائیر ویز کی پہلی پرواز کب پاکستان لینڈ کرے گی؟ اعلان کر دیا گیا

 When will Pakistan land first flight of British Airways? Announced
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) انتظار کی گھڑیاں ختم، برٹش ائیرویز کی پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، برٹش ائیر ویز جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کریگی، برطانوی ائیرلائن نے گزشتہ برس پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان میں برٹش ائیرویز کے فلائٹ آپریشن کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا کہ بہترین ائیرلائنز میں سے ایک، برٹش ائیرویز اگلے ماہ جون کے پہلے ہفتے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دے گی۔ برٹش ائیرویز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن رواں برس دو جون کو شروع ہو گا، اس حوالے سےائیرلائن کے ترجمان نے بھی تصدیق کر دی ہے۔برٹش ائیرویز کی پہلی پرواز دو جون کو ہیتھرو ائیرپورٹ سے اُڑان بھرے گی۔ترجمان نے بتایا کہ اس پرواز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے اور موسم گرما کی تعطیلات کے پیش نظرٹکٹ کی قیمت 447 پاؤنڈ رکھی گئی ہے جس میں تمام چارجز اور ٹیکس شامل ہو گا۔ پرٹش ائیرویز کی ہفتے میں تین پروازیں 787-8 ڈریم لائنر پر اسلام آباد آئیں گی جن میں وقت کے ساتھ ساتھ آسانی کے تحت اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ائیرلائن کے اس اعلان کی وجہ پاکستان میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی جس وجہ سے برٹش ائیرویز نے پاکستان میں دس سال کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ برٹش ائیرویز کے اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ملک میں سرمایہ کاری لانے اورعالمی سطح پر ملک کا بہتر امیج بنانے پر کافی سراہا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website