اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ سال فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراطلاعات نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اگلے سال جنوری جب کہ سعودی عرب کے ولی عہد شاہ محمد بن سلمان فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور دبئی کے حکمران آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان النہیان آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی دعوت انہوں نے قبول کرلی اور اب متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ولی عہد بالترتیب اگلے ماہ اور فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے غیر ملکی دوروں کو محدود کریں جبکہ کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی بڑھتی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے سرمایہ کاری پیکج پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ملکی تاریخ کی سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے جس کا مسودہ جلد تیار کرلیا جائے گا‘۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ٹیکس پالیسی میں بہتری کے لئے ورلڈ بینک سے مدد لی جائے گی، فنانس منسٹری انڈسٹری کی بہتری کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی سب سے بڑی فارن پالیسی سائن ہونےجارہی ہے۔