راولپنڈی (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل ہونے اور نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا حکم دیا جا چکا ہے۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں
اور اپنے قائد کی رہائی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونے والے کارکنان اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جا چکے ہیں اور انہیں آج کسی بھی وقت رہا کئے جانے کا امکان ہے۔جبکہ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کر لیں اور رہائی کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ پانچ پانچ لاکھ روپے کا مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا جو کہ جمع کرو اد یئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تینوں کی ضمانت دینے والے سخی عباسی ، رب نواز عباسی اور واجد ہیں جبکہ آصف کرمانی ، چوہدری تنویر اور ڈاکٹر طارق فضل نے نوازشریف ،مریم اور صفدر کے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کروا دیئے ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصرفیصلہ جاری کرتے ہوئے تینوں کر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ فیصلے پر جسٹس گل حسن جہانزیب اور جسٹس اطہرمن اللہ کے دستخط ہیں ۔