بڑے فلسمساز فلمنگ کے مقام پر غیر متوقع صورتحال سے کیسے نمٹتے ہیں؟ دلچسپ ڈاکومنٹری بنانے کے لیے کیا کچھ ضروری ہے؟
آپ کوئی بھی فلم بندی کر رہے ہوں، اس میں غیر متوقع مسائل کا پیش آنا لازمی بات ہے۔ فلمیں بنانا مزے کا کام ہے لیکن اس میں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
ملٹی میڈیا کی دنیا تیزی سے بدلتی ہوا دنیا ہے اور یہاں مقابلہ بھی سخت ہے، تاہم اس میدان میں کامیابی کے فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ ملٹی میڈیا میں کام کرنے کے لیے آپ کو بہت ہنر مند ہونا چاہیے اور مشکل وقت میں اپنی ٹیم کے کسی دوسرے فرد کا کام سنبھالنے کے لیے بھی تیار ہونا چاہیے۔
’’صحافت دو رخی چیز نہیں ہے، یہ ایک ہمہ جہت شعبہ ہے۔ آپ جتنے زیادہ ہنر جانتے ہیں، آپ کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا۔‘‘ ۔سحر زند
سحر زند بی بی سی کے لیے کام کرنے والی ایک فری لاسنر رپورٹر اور فلمساز ہیں جن کے پاس برسوں کا تجربہ ہے۔ ابھرتے ہوئے فلسمسازوں کے لیے ان کا مشورہ ہے کہ:
فلم بنانے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ جن لوگوں کے بارے میں فلم بنا رہا ہے ان کو بتائے کہ اس کا مقصد کیا ہے اور اس بات کا بھی خیال رکھے کہ فلم کے ان لوگوں پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں۔
فلم میں پیش کیے جانے والے حقائق کے بارے میں بہت زیادہ احتیاط سے کام لیں۔ جب ڈاکومنٹری کا خیال پیش کریں تو ذہن میں رکھیں کہ آپ کا آئیڈیا پرکشش ہو۔