گوجرہ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 118 کے ووٹوں کے 2 تھیلے غائب ہونے کا انکشاف ہوا، تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ووٹوں کے تھیلے غلطی سے این اے 111 کے ریکارڈ میں جمع ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پا کستا ن تحریک انصا ف کے امیدوار پی پی 118چو ہدری اسد زما ن چیمہ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی ۔ مذکورہ حلقے سے پا کستا ن مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد جاوید وڑا ئچ نے پی ٹی آ ئی کے امیدوار کو 487 ووٹو ں سے شکست دی تھی ۔ حلقے میں 199 پولنگ سٹیشن تھے جن میں سے 110 پر دوبارہ گنتی ہونی تھی۔ 6 روز کے بعد 108 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی ہے جن میں کامیاب امیدوار چوہدری خا لدجاوید وڑائچ کی برتری 487 سے کم ہوکر 437 رہ گئی ہے تاہم دو پولنگ سٹیشنز کے تھیلے غائب تھے۔ تلاش کرنے پر پتا چلا کہ پی پی 118 کے ووٹوں کے دو تھیلے غلطی سے این اے 111 کے تھیلو ں کے ساتھ جمع ہوگئے ہیں۔ ریٹر ننگ افسر ابو بکر صدیق نے تھیلوں کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا ہے جبکہ پا کستان تحریک انصا ف کے امیدوار چوہدری اسد زما ن چیمہ نے دوبارہ ہا ئی کورٹ میں درخواست دے دی ہے۔