counter easy hit

رانا ثناء اللہ کی رہائی کے لیے نبیلہ ثناء نے کہاں رابطہ کر لیا؟ پاکستانی ششدر رہ گئے

Where did Nabilah Sanaa approve for release of Rana Sanaullah? Pakistan became shy

لاہور(نیوز ڈیسک )منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے اپنے وکلا کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔ دو صفحات پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے جب کہ رانا ثنااللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ان کو قتل یا گرفتار کر کیا جائے گا۔خط کے متن کے مطابق ریاست نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کر کے ایک اچھی ساکھ کے ادارے اے این ایف کی بدنامی کی ، وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کروایا ،ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں ہے اس لیے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔واضح رہے کہ رواں ماہ یکم جولائی کی رات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی بعد ازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ انکا کیس ابھی جاری ہے. اس حوالے سے وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی کہہ چکے ہیں رانا ثنا اللہ کو ایسے ہی نہیں بلکہ مکمل ریی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور انکے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website