لندن(ویب ڈیسک) یورپین پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو تاجانی نے کہا ہے کہ عمران خان سے میری بات ہوئی ہے اور انہوں نے مجھےاس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ آسیہ بی بی اور اس اس کا خاندان بلکل محفوظ اور ٹھیک ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے صدر انٹونیو تاجانی نے
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے مجھے آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ محفوظ اور ٹھیک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم دنیا میں مجھے تمام مذاہب کی عزت واحترام کرتے ہیں۔