لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نسشتوں اور پنجاب سے اقلیتی نشستوں کا اعلان کردیا،لیکن پیپلز پارٹی لاہور کے قومی اور صوبائی حلقوں پر تا حال امیدوار فائنل نہ کر پائی،

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن کمشنا نے انتخابی شیڈول میں پھر تبدیلی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک جاری رہے گا، پولنگ 25 جولائی کو ہی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن نے عام انتحابات کے لئے نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، شیڈول کے مطابق 11جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں،11جون کو ہی امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی، الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کر دی، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گا، کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کی جاسکتی ہیں 27جون تک اپیلٹ ٹربیونل تمام اعتراضات پرفیصلہ دیں گی، امیدواروں کی حتمی لسٹ 28جون کو جاری ہوگی، 29تاریخ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 30جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،25جولائی کو پولنگ ہوگی۔عام انتخابات کےلئے نامزدگی فارم وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ پانچویں روز عروج پر رہا۔ مخصوص نشستوں پر فارم جمع کرانے والوںکی تعداد 286ہوگئی ہے۔








