تہران: ایرانی انقلاب گارڈزکے سینئرکمانڈر امیرعلی نے کہا ہے کہ امریکا نے حملہ کیا توہم ان کے سر کونشانہ بنائیں گے ماضی کا یہ خطرہ اب ہمارے لیے ایک موقع بن گیا ہے۔
خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے پرایرانی انقلاب گارڈزکے سینیر کمانڈر امیرعلی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے حملہ کیا تو ہم ان کے سر کونشانہ بنائیں گے ماضی کا یہ خطرہ اب ہمارے لیے ایک موقع بن گیا ہے، 50 طیاروں، 6ہزار فوجیوں سے لیس بحری بیڑہ ماضی میں ہمارے لیے خطرہ ہوتا لیکن خلیج میں امریکی فوج کی موجودگی اب ایران کیلیے خطرہ نہیں بلکہ موقع ملتے ہی جواب دیں گے ۔ دوسری جانب خبر کے مطابق اسرائیل کے وزیر توانائی یووال سٹائنٹز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی صورت میں ایران حکومت اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
خلیج کے خطے میں معاملات گرم ہو رہے ہیں جو خطرناک ہیں،ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے وزیر توانائی یووال سٹائنٹز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی صورت میں ایران حکومت اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ خلیج کے خطے میں معاملات گرم ہو رہے ہیں جو خطرناک ہیں۔ ایرانی حکومت حزب اللہ اور اسلامی جہاد نامی عسکری تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف سرگرم کر سکتی ہے۔