لالہ موسیٰ (فیاض مغل)عید کی آمد کی وجہ سے منگائی کا جن ایک با رپھر بوتل سے باہر آگیا ۔ عوامی حلقے ، حکومت کی تمام تر دعو ے دھر ے کے دھرے رہ گئے حکومت نے جو بھی عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کیے تھے وہ سب زمین بوس ہوگئے ہیں حکومت نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا جن کنٹرول نہیں ہو رہا غریب عوام دووقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہے لالہ موسیٰ میں 120روپے کلو ٹماٹر فروخت ہورہے ہیں جبکہ انکی اصل قیمت 20روپے ہے غریب عوام جائے تو کیدھر جائے اب غریب آدمی کیلئے مزید جسم اور روح کا تعلق قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے لہذا عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اے سی کھاریاں ذوالفقارعلی باگڑی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ لالہ موسیٰ کا دورہ کیا جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو انکی ڈیوٹی سے آشناء کریا جائے تاکہ منگائی پر کسی حد تک کنٹرول ہوسکے