counter easy hit

جولائی میں کون کون سے حکومتی اور اپوزیشن رہنما گرفتار ہونے والے ہیں ؟ نیب نے بڑی فیصلے کر لیے

Which government and opposition leaders are going to be arrested in July? NAB made a big decision

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے جولائی میں جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس، ایل این جی اور مالم جبہ کیس میں اہم پیشرفت کا امکان ہے ، نیب نے جولائی میں حکومتی اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پر ایل این جی کا کیس نیب میں ہے جبکہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کے خلاف تحقیقات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے یوسف بیگ کے خلاف وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی ریکارڈ منگوا لیا اور یوسف بیگ مرزا کو جلد تحقیقات کے لئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔گذشتہ روز نیب نے سابق ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی چوہدری رشید کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ، چوہدری رشید پر خزانے کو اٹھائیس ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہےریفرنس میں اکاؤنٹس آفیسر پی آئی ڈی بادشاہ رحمان، محمد رفیق خٹک اور کلرک محمد ایاز بھی نامزد کیا گیاتھا اور کہا تھا ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت بدعنوانی پر سزا دی جائے، سابق ڈی جی نے 28.5 ملین کے جعلی بل کی منظوری دی،ملزمان نے اختیارات جا ناجائز استعمال کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website