اسلام آباد; تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چوہدری برادران سے ملاقات کر کے انہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچایا ہے۔چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہٰی آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نےاسلام آباد میں عشائیے
پر چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور انہیں عمران خان کا پیغام پہنچایا۔پی ٹی آئی سربراہ کی دعوت پر چوہدری برادران آج بنی گالا میں عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ بھی ہمراہ ہوں گے۔ق لیگ کا 4 رکنی وفد عمران خان سے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کرے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مابین پنجاب میں حکومت سازی کا تنازعہ ممکنہ طور پر منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے، اس ضمن میں مسلم لیگ (ق) نے وفاق اور پنجاب میں عمران خان کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ نجی اخبار کے واضح رہے کہ وفاق میں حکومت کی نشستوں کو سنبھالنے کے لیے مجموعی طور پر 149 ایم پی ایز کی ضرورت ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ 9 آزاد امیدواروں نے ان کی حمایت پر حامی بھرلی ہے تاہم ان کے نام بتانے سے گریز کیا گیا۔اس ضمن میں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق کو مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کو مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے لیے ٹاسک دیا گیا تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نشست حاصل کی جا سکے۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے ڈان کو بتایا کہ پارٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حمایت کی جائے گی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیش کردہ پرکشش مراعات کو قبول نہیں کیا جا ئےگا۔مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ پارٹی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کو ’نہیں‘ پیغام ارسال کردیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی حمایت یا مخالفت سے متعلق کوئی واضع اشارہ نہیں دیا جارہا۔پنجاب میں پی پی پی کے رہنما عمر ملک نے کہا کہ ’ہم اپوزیشن نشستوں پر بیٹھیں گے‘۔اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کا دعوی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ 149 نشستوں کے حصول میں کامیاب ہونے والے ہیں اور اس ضمن میں 10 آزاد امیدواروں نے حمایت بھی کی ہے۔پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پی پی 217 (ملتان-سیون) میں شکست دینے والے آزاد امیدوار سلمان نعیم نے عمران خان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ .دیگر دو آزاد امیدواروں میر سعید الحسن (ناروال) اور راجہ صغیر (راولپنڈی-ٹو) نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین مظفر گڑھ، فیصل آباد (5) اور فیصل آباد(1) سے امیدواروں کو اپنے حلقے میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔