ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کا ایک ’امیر ترین‘ جوڑا جو کہ دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرنے کا خواہش مند ہے اور اس کے لیے پیسے جمع کرنےکے لیے دونوں میاں بیوی چائے کا اسٹال لگاتے ہیں۔ ’ انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کی معلومات کے مطابق بھارت کےشہر کوچی کے رہائشی70 سالہ ’ویجاین‘ اور اُن کی اہلیہ کا دنیا کے 23 ممالک گھومنے کا خواب ہے جس کے لیے پیسے جمع کرنے کے لیے انہوں نے چائے کا اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا اور یہ کام وہ دونوں تقریباً 55 سال سے کررہے ہیں۔ بھارت کے معروف بزنس مین ’آنندمہندرا‘ کو جب اس جوڑے کے بارے میں علم ہوا کہ یہ دونوں دنیا گھومنے کے لیے پیسے جمع کررہے ہیں اور اس کے لیے وہ چائے کا اسٹال لگاتے ہیں تو انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑے کا نام فوربز امیر لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے لیکن اُن کے خیال میں یہ دونوں بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں اور اُن کی دولت زندگی کا انحصار ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویجاین نے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں گھومنا اُن کے بچپن کا خواب تھا لیکن اس کے لیے ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے چائے کا اسٹال لگائیں گے لہذا انہوں نے بھارت کے شہر ’کوچی‘ کی گلیوں پر چائے کی فروخت کا کام شروع کردیا۔ ویجاین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےمزید بتایا کہ انہوں نے چائے کا اسٹال لگانے کا کام سال 1963 میں شروع کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی چائے پورے شہر میں مقبول ہوگئی اور اب نا صرف کوچی بلکہ پورے بھارت سے لوگ ان کے اسٹال چائے پینے آتے ہیں۔ اس جوڑے نے بتایا کہ وہ ایک دن میں تقریباً 300 سے 350 روپے کما لیتے تھے جس میں سےوہ 300 گھومنے کے لیے جمع کرتےہیں اور باقی رقم سے روز کا خرچہ نکالتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویجاین نے بتایا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ اب تک سنگاپور، ارجنٹینا، پیرو، سوئٹزرلینڈ، برازیل اور دیگر ممالک گھوم چکے ہیں تاہم وہ مزید پیسے جمع کررہے ہیں تاکہ اور دیگر مختلف ممالک کی بھی سیر کے لیے جاسکیں۔
They may not figure in the Forbes Rich list but in my view, they are amongst the richest people in our country.Their wealth is their attitude to life. The next time I’m in their town I am definitely dropping by for tea & a tour of their exhibits.. pic.twitter.com/PPePvwtRQs
— anand mahindra (@anandmahindra) January 9, 2019