اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس، سینئر صحافی کامران خان نے ایسی خبر سنا دی کہ پوری تحریک انصاف میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ کپتان کی کابینہ کی پہلی وکٹ اڑھنے والی ہے، سپریم کورٹ کسی بھی وقت وفاقی وزیر برائے سائنس ااینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو نا اہل قرار دے سکتی ہے۔
کامران خان نے انکشاف کیا کہ اعظم سواتی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے جمع کرا دی ہے، اور اس روپورٹ کے بعد عدالت عظمیٰ میں ہونے والی سماعتوں کے موقع پر آئین کے آرٹیکل 62(1)ایف کی آوازیں گونجتی رہیں ، اب یہ خدشہ پیدا ہوچکا ہے کہ ہو سکتا ہے سپریم کورٹ اعظم سواتی کو نا اہل قرار دے دے۔
خیال رہے کہ آئی جی تبادلہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروا دی ہے ۔ جے آئی ٹی نے اس ضمن میں اعظم سواتی، وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار آفریدی اور آئی جی اسلام آباد کے بیان قلمدبند کیے، ذرائع نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اعظم سواتی سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو مطمئن نہیں کر سکے تھے۔