نیو یارک (ویب ڈیسک) سرمایہ دارانہ نظام میں بینکنگ سیکٹر انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے جو ہر سال کھربوں ڈالر کا منافع کماتا ہے لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا بینک کون سا ہے؟ اس سوال کا جواب یقیناً آپ کے ہوش اڑا دے گا۔ ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق اپنے اثاثوں کے اعتبار سے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ دنیا کا سب سے بڑا بینک ہے جس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 4 ہزار 9 اعشاریہ 26 ارب ڈالر ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چائنہ کنسٹرکشن بینک کارپوریشن، تیسرے پر ایگریکلچر بینک آف چائنہ اور چوتھے نمبر پر بینک آف چائنہ آتے ہیں۔ یعنی دنیا کے پہلے 4 بڑے بینکوں کا تعلق چین سے ہے جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 13 ہزار 637 اعشاریہ 06 ارب ڈالر ہے۔اس فہرست میں پانچویں نمبر پر جاپان کا مٹسوبشی یو ایف جے فنانشل گروپ موجود ہے جس کے اثاثے 2 ہزار 784 اعشاریہ 74 ارب ڈالر ہیں۔ دنیا کی واحد سپر پاور امریکہ کا سب سے بڑا بینک جے پی مورگن چیس اینڈ کو اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 2 ہزار 615 ارب ڈالر ہے۔اگرچہ جے پی مورگن اثاثوں کے اعتبار سے چھوٹا ہے لیکن منافع کمانے میں سب سے آگے ہے، 2018 میں یہ ساڑھے 32 ارب ڈالر کما کر دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں چوتھے نمبر پر آیا تھا۔ منافع کمانے والی کمپنیوں میں پہلے نمبر پر سعودی آئل کمپنی ارامکو، دوسرے پر ایپل، تیسرے پر سام سنگ ، پانچویں پر شیل اور چھٹے پر ایگزون موبل ہے۔دنیا کے 100 سب سے بڑے بینکوں میں سٹیٹ بینک آف انڈیا 535 اعشاریہ 04 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ 55 ویں نمبر پر آتا ہے۔ اس فہرست میں مسلمان ممالک کا کوئی بینک شامل نہیں ہے۔ٹاپ 100 بینکوں میں سے 18 کا تعلق چین، 11 کا امریکہ اور 8 کا تعلق جاپان سے ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جنوبی کوریا کے 6، 6، کینیڈا ، جرمنی اور سپین کے 5، 5 اور آسٹریلیا اور برازیل کے 4، 4 بینک اس فہرست میں موجود ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 127
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276