counter easy hit

کن کن رہنماؤں کے کنگ میکروں سے رابطوں کا انکشاف ہو گیا ؟ تازہ ترین خبر

Which leaders revealed contacts with King Makers? Latest news

کراچی (ویب ڈیسک) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے جمہوری اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے سندھ میں تبدیلی لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، پیپلز پارٹی کی صفوں میں افراتفری واضح طور پر نظر آرہی ہے اور پی پی کے کئی ارکان سندھ اسمبلی کنگری ہاؤس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعدپیر سید صدرالدین شاہ راشدی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے جمہوری اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے سندھ میں تبدیلی لانے کی کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا، پیپلزپارٹی کے کئی اراکین سندھ اسمبلی کنگری ہاؤس سے رابطے میں ہیں، وزیر اعظم ظالموں سے جان چھڑائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں واٹر کورسز کے لئے فنڈز جاری ہوئے لیکن خرچ نہیں ہوئے، سندھ کے شہروں اور دیہاتوں کو پیپلز پارٹی نے اپنی کرپشن کے باعث کھنڈر بنادیا ہے ،کراچی میں اس وقت جو مسائل ہیں ان کی ذمہ دار بھی سندھ حکومت ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کاہ کہ سندھ میں بنیادی حقوق پامال ہورہے ہیں،سندھ میں آئین کو پامال کیا جارہا ہے ،سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد کندھ کوٹ بدین اور عمر کوٹ جامعات بنائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں گٹر کا پانی جمع ہے جس کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے۔ اس موقع پر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال، جی ڈی اے کی آئندہ سیاسی حکمت عملی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں کشمیر پر ظلم و جبر کی مذمت کی گئی اور ہم سب پوری قوم کی طرح کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ اجلاس میں جی ڈی اے کی تنظیم کو اور زیادہ موثر بنانےاورسندھ کےعوام سےرابطہ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اندر افراتفری کا ماحول ہے اور صورتحال بگڑی ہوئی نظر آرہی ہے ،اگرعمران خان منی لانڈرنگ کے مسائل کو اجاگر کرینگے تو انہیں سیاسی طور پر پذیرائی ملے گی،پاکستان اور سندھ کا مستقبل روشن ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website