counter easy hit

شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے کس میچ کو کرکٹ کی تاریخ کا بہترین میچ قرار دے دیا؟ جانیے

Which match was played against India by the fans as the best match in the history of cricket? Learn

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) شائقینِ کرکٹ نے چنئی ٹیسٹ 1999 کو قومی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ قرار دے دیا، 65 فیصد شائقینِ کرکٹ نے چنئی ٹیسٹ کے حق میں ووٹ دئیے، بنگلور ٹیسٹ 1987 کو 15 فیصد ووٹ ملے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اوول ٹیسٹ 1954 کو 11 اور کراچی ٹیسٹ 1994 کو 10 فیصد ووٹ ملے، تین روزہ پولنگ میں 15 ہزار 847 شائقینِ کرکٹ نے ووٹ دیئے، ٹوئٹر پر پولنگ پوسٹ 1 لاکھ 9 ہزار شائقین تک پہنچی جبکہ فیس بک پوسٹ کی ریچ 10 لاکھ 20 ہزار رہی، سابق کپتان وسیم اکرمکا کہنا تھا کہ چنئی ٹیسٹ کھیل کے دوران پریشر کو جاننے اور اس میں پرفارم کرنے کی بہترین مثال ہے، میرا ووٹ بھی چنئی ٹیسٹ کیلئے تھا، سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخر ہے کہ ایسی ٹیم کا حصہ رہا جو اپنی قابلیت کی بنیاد کسی بھی لمحے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی تھی، میچ میں اپنی کارکردگی سے خوشی ہوئی، چنئی ٹیسٹ نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کو پہنچان دی تھی، پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں بعد بھی شائقینِ کرکٹ کا جشن 1999 کے اسٹار کھلاڑیوں کی چنئی ٹیسٹ میں شاندار فتح کا ثبوت ہے، پاکستان ٹیسٹ کا قابل فخر ملک ہی, ہم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، چنئی ٹیسٹ نے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کو پہنچان دی تھی، پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں بعد بھی شائقینِ کرکٹ کا جشن 1999 کے اسٹار کھلاڑیوں کی چنئی ٹیسٹ میں شاندار فتح کا ثبوت ہے، پاکستان ٹیسٹ کا قابل فخر ملک ہی, ہم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website