اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کا جادو چل گیا، ترکی کے بعد دورہ قطر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو خلیجی ملک کیلئے روانہ ہوں گے، قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے،دورے کے دوران پاکستان میں مزید سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد دیوالیہ معیشت ملی۔ تجارتی خسارہ غیر ملکی قرض اور تباہ کن ادارے ملے۔ پی آئی اے ۔ ریلوے سٹیل مل سمیت تمام ادارے خسارے میں تھے۔ گزشتہ حکومت نے اس قسم کے اقدامات اور اعلانات کئے جن کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا۔ اگر گزشتہ حکومتی پالیسیوں پر عمل کرتے تو عوام پر مزید بوجھ پڑتا۔ہم نے کوشش کی جن ممالک سے دوستی کمزور ہوئی اس کو بحال کیا جائے۔ سعودی حکومت سے تعلقات بگڑ چکے تھے جو ہم نے اقتدار میں آنے کے بعد بہتر ہوئے، سعودی عرب نے ہماری مثبت خارجہ پالیسی کی بدولت 12ارب ڈالر کا پیکیج دیا۔