نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپیوزا اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپیوزا نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کی صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی، ماریہ اگلے ہفتے پاکستان آئیں گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کا کوئی بھی صدر 8 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورہ پاکستان کے دوران ماریہ اسپینوزا وزیر اعظم عمران خان، صدر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ ملیحہ لودھی نے بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدر کوعالمی، علاقائی معاملات اور کشمیر کی صورت حال پرآگاہ کیا جائے گا۔