counter easy hit

ناجائز پیڑول بلا لائسنس ذخیرہ کیا ہوا تھا۔ جس میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع

Which reported

Which reported

لالہ موسیٰ(محمدبلال منشاء بٹ )اٹک پیڑولیم جی ٹی روڈ کے پاس اور العباسی پیڑولیم کے سامنے ایک احاطہ میں ناجائز پیڑول بلا لائسنس ذخیرہ کیا ہوا تھا۔ جس میں اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔جس پر فائر بریگیڈ TMAکھاریاں ، لالہ موسیٰ اور ریسکیو 1222کھاریاں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں بھی موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے بعد انکوائری پر پایا گیا کہ یہ ناجائز اور غیر قانونی سٹوریج چوہدری عباس ولد میاں خاں سکنہ چک پیرانہ اور اس کے مخبر احمد خان نے قائم کیا ہوا تھا جبکہ یہ پلاٹ محمد الیاس ولد منور حسین نے اس غیر قانونی اور خطرناک کاروبار کے لئے کرایہ پر دیا ہوا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کے احکامات پر تینوں افراد کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان جو کہ موقع سے فرار ہوگئے کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے