counter easy hit

کس موضوع پر لیکچر دیے جاتے تھے ؟ ناقابل یقین انکشاف

Which subjects were lectures on? Incredible Disclosure
پھول نگر ( ویب ڈیسک ) پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹائنز کمپنی کی چھت گر گئی 50سے زائد نوجوان بری طرح زخمی جبکہ متعدد کی حالت نازک ایک زخمی کو لاہور ریفر کردیا گیا۔ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر پھول نگر پہنچایا ۔حادثہ کے وقت نوجوانوں کوفراڈ کے بارے لیکچر دیا  جارہا تھا جبکہ چھت پر مزدور ٹائل لگارہے تھے کہ اچانک چھت گرگئی۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پتوکی اے سی پتوکی ،ایس ایچ اوتھانہ سٹی و صدر علاقہ مجسٹریٹ موقع پر پہنچ گئے مقامی پولیس نے متعدد فراڈیوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطا بق ملک بھر سے دور درازشہروں سے مختلف فیکٹریوں میں مزدوری کیلئے آنے والے سینکڑوں نوجوانوں کے ساتھ ادویات کی سیل کے نام پر فراڈ کرنے والے ادارے’’ ٹائنزکمپنی‘‘ نے پھول نگر بائی پاس کے قریب ایک عدد پلاٹ کرایہ پرحاصل کرکے اس میں اینٹوں کے پلر بنا کر اس پر آہنی گارڈر رکھ کر ان پر ٹی آئرن ڈال کر چھت ڈالی ہوئی تھی جبکہ متعدد مزدور مذکورہ چھت کے اوپر گارے کے ساتھ ٹائلیں لگانے پر مصروف تھے کہ ایک گارڈر سرک جانے سے مذکورہ چھت دھڑم سے نیچے آگری اس وقت چھت کے نیچے تقریباًاڑھائی سو سے تین سو نوجوانوں کو فراڈ کرنے کے متعلق لیکچر دیا جارہا تھا ۔ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی و صدر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے متعدد فراڈیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پھول نگر بائی پاس کے قریب ایک کمپنی کی چھت گر گئی 50سے زائد نوجوان بری طرح زخمی جبکہ متعدد کی حالت نازک ایک زخمی کو لاہور ریفر کردیا گیا ۔ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں کو ٹراما سنٹر پھول نگر پہنچایا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے دور درازشہروں سے مختلف فیکٹریوں میں مزدوری کیلئے آنے والے سینکڑوں نوجوانوں کے ساتھ ادویات کی سیل کے نام پر فراڈ کرنے والے ادارے ٹائنزکمپنی نے پھول نگر بائی پاس کے قریب ایک عدد پلاٹ کرایہ پرحاصل کرکے آفس بنایا ہوا تھا جبکہ متعدد مزدور چھت کے اوپر ٹائلیں لگانے پر مصروف تھے کہ ایک گارڈر سرک جانے سے مذکورہ چھت دھڑم سے نیچے آگری اس وقت چھت کے نیچے تقریباًاڑھائی سو نوجوانوں کو لیکچر دیا جارہا تھا ، زخمیوں عامر ،واصف ،زاہد ،محمد یونس ،وسیم وغیرہ کو فوری ٹراما سنٹر پھول نگر منتقل کردیا گیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی و صدر نے متعدد فراڈیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوئی بھی نوجوان جب بھرتی کیلئے آتا ہے تو اس سے 20ہزار وصول کئے جاتے ہیں اور بعد ازاں ٹوتھ پیسٹ ،صابن،کریم اور دوسری اشیا فروخت کرنے کیلئے دی جاتی ہیں بعد ازاں انہیں گاڑی دلانے کے سبز باغ دکھا کر ان کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website