counter easy hit

مصباح کا جانشین کون؟ فیصلہ ’’تھنک ٹینک‘‘ کرے گا

 کراچی:   ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے جانشین کا فیصلہ ’’تھنک ٹینک‘‘ کرے گا،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمدکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ موجودہ قائد، یونس خان، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کرنا ہوگی۔

Which team succeed? decision will 'think tank'

Which team succeed? decision will ‘think tank’

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کا خلا پُرکرنے کیلیے ٹیسٹ کپتان کے نام پر ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد غور کرینگے، بطور بیٹسمین اوسط کارکردگی اور کیچز بھی ڈراپ کرنے کے باوجود سرفراز احمد کو ٹیسٹ میں بھی قیادت سونپنے کی اطلاعات پر انھوں نے کہا کہابھی اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،اگرچہ یہ میری صوابدید ہے لیکن سرفرازکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ تھنک ٹینک مصباح، یونس خان، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کرنا ہوگی،اظہر علی کو ون ڈے کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اہم عہدیداروں کی رائے طلب کرنے کے بعد کیا تھا۔

انھوں نے مزیدکہا کہ فکسرز کے معاملے میں دہرا معیار نہیں،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلیے وقت درکار اور فریقین کا موٖقف سننا ضروری ہے، محمد نواز کا معاملہ سامنے آنے پر ہی باز پرس کا فیصلہ کیا گیا، تحقیقات میں ایف آئی اے سے مدد لینے کی ضرورت نہیں۔ایک سوال پر شہریارخان نے پھر سابقہ موقف دہرایا کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا ایک میچ شہر قائد میں بھی کرانا چاہتے تھے لیکن آئی سی سی کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی، پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کونسل اور دیگر ممالک کے 8سیکیورٹی ماہرین لاہور آئے تھے جنھوں نے انتظامات پر اطمینان بخش رپورٹ دی،انھوں نے چند خامیوں کی نشاندہی بھی کی جنھیں دور کرنے کیلیے کام کیا جائے گا، شہریار خان نے کہا کہ پی سی بی مستقبل میں کراچی میں میچز کرانے کیلیے کوشاں ہے، پی ایس ایل کے 2یا 4مقابلے یہیں کرائے جائیں گے۔

سب سے اہم مسئلہ کرکٹرز کے ہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹ کو محفوظ بنانا ہے، شہر قائد میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مثبت پیش رفت اور انٹرنیشنل میچز کی راہ ہموار کرنے کیلیے ہی کراچی آیا ہوں، یہاں کورکمانڈر، رینجرز کی کمان اور چیف سیکریٹری سے ملاقاتیں ہوئیں،انھوں نے فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے،مطمئن ہوکرجا رہا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا،افغانستان، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور یواے ای سمیت ایسوسی ایٹ ٹیمیں پاکستان آنے کیلیے تیار ہیں،ان کے میچز کراچی میں بھی ہوسکتے ہیں۔

شہریار خان نے کہا کہ سیریز کھیلنے سے انکار پر نقصان کی تلافی کیلیے بھارت کو بھجوائے جانے والے نوٹس کا جواب ایک ہفتے میں موصول ہوجانا چاہیے،اس کی آج آخری تاریخ ہے،اگر جواب نہ ملا تو اگلا خط ضابطے کے تحت آئی سی سی کی تنازعات کمیٹی کے توسط سے بھجوائیں گے۔انھوں نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش جولائی میں سیریزکی میزبانی کا خواہاں  لیکن ہمارا موقف تھا کہ پاکستان ٹیم 2ٹورز کرچکی، اب ہماری ہوم سیریز کی باری ہے، بی سی بی کو خط لکھ دیاکہ اس معاملے پر بات چیت کریں،یہ تاثر غلط ہے کہ ہم رینکنگ خراب ہونے کے خوف سے ٹائیگرز کے ساتھ میچ نہیں کھیل رہے، ہمارا یہ موقف صرف مالی فائدے میں حصہ حاصل کرنے کیلیے ہے، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جون میں آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں ’’بگ تھری‘‘ کی جگہ نئے آئین کا نفاذ ہوجائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website