راولپنڈی ; پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی صاحبزادی مہرالنساء، داماد میاں راحیل منرل نے گزشتہ روز اڈیالہ جلن مںل ان سے الگ الگ ملاقات کی۔ کپٹنٹ (ر) محمد صفدر کی صاحبزادی اپنے والد کےلئے کھانا، کپڑے بھی ہمراہ لائں ۔ دریں اثناء مسلم لگ (ن)
کے رہنما سابق ایم این اے محمد حنفی عباسی نے بھی اڈیالہ جلن مں( کنٹ ف (ر) محمد صفدر سے ملاقات کی۔ کپٹن صفدر نے راولپنڈی مںا کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کی بھی مذمت کی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لندن پولیس نے جھگڑے پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا کو گرفتار کر لیا نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا گیا حسن نواز کے بچوں کا مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے جرم میں گرفتار کیا اس حوالے سے جنید صفدر نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر موجود مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی مکا لگنے سے زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا کو چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ فیلٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی ورکرز نے گالیاں دیں پی ٹی آئی ورکرز جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گلیاں دیتے تھے کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر ردعمل تو دیتا
ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو لندن میں ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر جھگڑے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جنید صفدر اور ذکریا پر حملے کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران اس نے انہیں چھتری بھی دے ماری، تاہم جنید صفدر نے جھک کر اپنا بچاؤ کیا۔جس کے بعد آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آپس میں گتھم گتھا جنید، ذکریا اور اس شخص کو الگ کیا۔پولیس کی موجودگی میں جنید صفدر نے موبائل فون نکالا اور کہا کہ ‘مرد بنو اور اب بولو جو بولنا ہے’۔جس کے بعد جنید صفدر کو پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی شخص پاکستانی ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جنید صفدر کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ہاؤس کے باہرموجود مظاہرین نے ان پر تھوکا، حملہ کرنے کی کوشش کی
اور چھتری اٹھا کر پھینکی۔لندن پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی۔دوسری جانب جنید صفدر کی والدہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے اور کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر رد عمل تو دیتا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر گزشتہ چند روز سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حامی اور مخالفین کے درمیان نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔9 جولائی کو بھی ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مشتعل افراد نے مظاہرہ کیا، اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر میں داخلے کے وقت احتجاج کیا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز کے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اعجاز گل پر ٹرالی بھی پھینکی گئی۔اس سے اگلے ہی روز ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ہاتھاپائی اور نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر ناصر بٹ اور تحریک انصاف کے دو کارکنوں کو حراستمیں لے لیا تھا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس میں ہی نامزد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو احتساب عدالت اشتہاری قرار دے کر ان کا کیس الگ کرچکی ہے۔