لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مقامی پرائیویٹ سکول مالکان کی من مانیاں،بچوں کو اپنے سکول کے مونوگرام والی کاپیاں خریدنے پرمجبورکرکے پیسے بٹورے جارہے ہیں،غریب والدین سراپااحتجاج،اس سلسلہ میں معلوم ہواہے کہ لالہ موسیٰ شہرمین بعض پرائیویٹ سکول مالکان اپنے سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو اپنے سکول کے یونیفارم والی مہنگی کاپیاں خریدنے پرمجبورکررہے ہیں اور کاپیاں نہ خریدنے والے طالب علم کو سکول سے فارغ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے ،جس سے غریب والدین سراپااحتجاج بنے ہوئے ہیں ،والدین نے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔