لاہور (ویب ڈیسک )عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن کا ہر جگہ چرچہ ہے۔ امیدوار اس الیکشن کے لیے کافی سر گرم بھی نظر آ رہے ہیں۔ عام انتخابات میں عمران خان نے این اے 131 سے خواجہ سعد رفیق سے الیکشن لڑ کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔عام انتخابات 2018 کے
بعد اب تک خالی ہونے والے حلقوں میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہونے جارہاہے اور عمران خان کی جانب سے خالی کی جانے والی نشست این اے 131 پر پی ٹی آئی نے ہمایوں اختر خان کو امیدوار نامزد کیا ہے اور انہوں نے علاقہ میں انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیاہے ۔دوسری جانب ان کے مدمقابل خواجہ سعد رفیق ایک مرتبہ پھر میدان میں اتر رہے ہیں اور انہوں نے بھی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیاہے ۔تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ہمایوں اختر خان نے 2018 کے عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے تاہم انہیں عام انتخابا ت میں ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہیں دی گئی جس کے بعد انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکر لی تھی ۔درخواست میں ہمایوں اختر خان نے این اے 131 یا این اے 129 سے ٹکٹ دینے کیلئے درخواست جمع کروائی تھی ۔جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وہ 2002 سے 2008 تک پاکستان مسلم لیگ میں رہے ۔انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہو چکے ہیں ۔