امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں آنے والے مہمانوں پرذاتی موبائل فون استعمال کرنےپرپابندی عائد کر دی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی سسٹمز کی حفاظت اور سالمیت اولین ترجیح ہے ۔ آئندہ ہفتے سے وائٹ ہاؤس کے ملازمین اور مہمانوں کو ویسٹ ونگ میں ذاتی موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔