بہت سے لوگوں کے ناخن کے نچلے حصے پر سفید رنگ کا نشان ہوتا ہے لیکن کبھی آپ نے غور نہیں کیا ہے کہ آخر یہ کیوں ہوتا ہے اور اس کا کیا مطلب ہے، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ انگلیوں کے اور انگوٹھے کے نچلے حصے پر کیوں ہوتا ہے۔
انگلیوں پر ان سفید نشانات کا سائنسی نام “Lunula Unguis” ہے اور اس کی واضح ، سفید اور صاف شکل میں موجودگی انسان کی اچھی صحت اور مستقل سرگرمی کی جانب اشارہ کرتی ہے جب کہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرسفید نشان 8 یا 10 انگلیوں پر موجود ہے تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مدافعتی نظام اچھی طرح کام کر رہا ہے اور اگر اس کے مقابلے میں یہ داغ ہلکا اور دھندلی صورت میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص کی صحت اچھی نہیں اور ایسے انسان کو تھکن اور توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بہت سے جسمانی اور نفسیاتی امراض اور غذائی قلت کی صورتوں وغیرہ کا ناخنوں کی شکل، رنگ، حجم اور حالت سے گہرا تعلق ہوتا ہے، اسی لیے ڈاکٹر صحت کی عمومی جانچ کرتے وقت ناخنوں کے معائنہ ضرور کرتے ہیں۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 628
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276