اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف رہنما علی زیدی نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی اور غیر مہذب زبان کا بھی استعمال کیا۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اسحاق ڈار اور علی زیدی کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے لائیو پروگرام کے تقدس کا بھی خیال نہیں کیا۔پروگرام کے میزبان ندیم ملک سے گفتگو کے دوران ایک سوال پراسحاق ڈار نے کہا کہ وہ علی زیدی کی بات نہیں سنا چاہتے یہ وہ لوگ نہیں جن کی بات سنی جائے۔جس پر علی زیدی تعش میں آگئے اور غصے میں اسحاق ڈار کو کہا کہ آپ لوگ کیا آسمان سے اتر کر آئیں ہیں، آپ تو ملک سے باہر ہیں آپ کیوں ٹی وی اسکرین پر آکر بات کررہے ہیں۔