لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کی دوبارہ وزارت اطلاعات و ثقافت کا قلمدان حاصل کرنے کی سر توڑ کوششیں تاحال بار آور ثابت نہ ہو سکیں حکومت پنجاب کے ایک سنیئر ترجمان نے فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کی سختی سے مخالفت کی اور وزیراعلی پنجاب نامور صحافی شہزاد ملک اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔عثمان بزدار سے کہا کہ اگر وہ انہیں دوبارہ وزیر اطلاعات بنائیں گے تو وہ پھر اپنی تیز زبان کی وجہ سے ان کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جس پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو فی الحال انتظار کرنے کا کہہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان سفارشیں کروارہے ہیں کہ ان کو ایک مرتبہ پھر وزرات اطلاعات و ثقافت کا قلمدان دیدیں،ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ اب میڈیا پر سوچ سمجھ کر ہی بیان دیا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ کوئی بھی ایسی بات نہ کی جائے کہ جس سے پنجاب کابینہ اورحکومت کو کسی قسم کی کوئی خفت اٹھانی پڑے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیراعلاعات بنانے کیلئے راضی بھی ہو گئے تھے لیکن ایک سنیئر ترجمان جو کہ وزیراعظم عمران خان کے بھی بڑے قریبی ہیں انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے کہا ہے کہ چونکہ ماضی میں بھی فیاض الحسن چوہان متنازعہ بیانات دیتے رہے ہین جس کی وجہ سے حکومت کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے اس لئے بہتر ہو گا کہ انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے کی بجائے کالونیز کی وزارت میں ہی کام کرنے دیا جائے اور ان کو بطور پنجاب حکومت کے ترجمان کے طور پر بھی کام کرنے کی بجائے صرف اورصرف اپنی وزارت پر فوکس کرنے کی ہدایت کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر لی ہے جو وہ وزیراعظم عمران خان کوان کے آئندہ کے دورہ پنجاب کے دوران دیں گے اوربعدازاں وزیراعظم کی منظوری کے بعد صوبائی کابینہ کے کچھ وزراء کے قلمدان تبدیل کردئیے جائیں گے۔