ریاض: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کے دو پمپنگ اسٹیشنوں پر حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حوثی ملیشیا ایرانی رجیم کی محض آلہ کار ہے اور اس کو خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ ایجنڈے کے نفاذ کے لیے بروئے کار لایا جارہا ہے اور یہ حوثیوں کے جھوٹے دعوے کے برعکس یمن میں عوام کا تحفظ نہیں کررہی ہے۔ انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سعودی تنصیبات پر حملوں کا حکم تہران میں رجیم نے دیا تھا اورحوثیوں نے اس حکم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ان حملوں کا مقصد یمن میں جاری بحران کے حل کیلئے سیاسی کوششوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملے حوثیوں کے ایرانی آلہ کار ہونے کا مظہر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے اس بات کا مظہر ہیں کہ وہ ایرانی آلہ کار ہیں اور وہ ایران کے توسیع پسندانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہی اور یہ آرامکو کی تنصیبات پر حوثیوں کے ڈرون حملوں کے بعد ان کا پہلا ردعمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آرامکو کے دو پمپنگ اسٹیشنوں پر حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حوثی ملیشیا ایرانی رجیم کی محض آلہ کار ہے اور اس کو خطے میں ایران کے توسیع پسندانہ ایجنڈے کے نفاذ کے لیے بروئے کار لایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے جھوٹے دعوے کے برعکس یمن میں عوام کا تحفظ نہیں کیا جارہا۔
انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ سعودی تنصیبات پر حملوں کا حکم تہران میں رجیم نے دیا تھا اور حوثیوں نے اس حکم کو عملی جامہ پہنایا ہے۔نائب وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد (یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے )سیاسی کوششوں کو سبوتاڑ کرنا تھا۔