بارسلونا؍اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے سابق جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے 2018 انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار جیتے تو وزیر اعظم پھر بھی زرداری صاحب کی مرضی اور دعا والا ہوگا۔ پانچ سال سکھا شاہی چلانے والے شریف برادران تاحیات حکمرانی کے خواب دیکھ رہے تھے ان کو بھی جناب آصف علی زرداری صاحب کی مفاہمت کی سیاست کی راہ میں روڑے اٹکانے کی سزا ملی ہے جوکہ عوام دشمنی تھی۔ تحریک انصاف ہو یا کوئی اور صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اور سیاست کے آفتاب روشن آصف علی زرداری کی مفاہمتی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی کی معترف ہے اور انشااللہ تحریک انصاف کے ساتھ ملکر وزیر اعظم اور ٹرینڈ ٹیم بھی آصف علی زرداری تجویز کریں گے جو پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے نئے معیار قائم کریگی ۔
شریف برادران جیسے شقی القلب لوگوں کو اپنی گھٹیہ سوچ کی سزا ملی جو دوسروں کے پائوں پڑ جاتے اور مطلب نکلنے پر گریبان میں ہاتھ ڈالنے سے گریز نہیں کرتے تھے۔ اب انہیں سمجھ آجائے گی کہ اگر اتفاق و اتحاد کے ساتھ مرد درویش آصف علی زرداری کا ساتھ دیتے تو آج وہ بھی ان کے ساتھ سرخرو ہوتے۔