ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں ۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شمالی شام میں کردوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کررہے ہیں اور حال ہی میں اسلحے سے بھرے پانچ ہزار ٹرک شمالی شام روانہ کئے گئے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں خطرات ہمارے اسٹریٹجک پارٹنرز سے ابھررہے ہیں ،امریکا اور اس کے اتحادی ہمیں رقم کے عوض بھی اسلحہ فروخت کرنے پر راضی نہیں ہیں تاہم وہ کرد باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں ۔