لاہور ؛متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اربوں ڈالر مالیت کی 100 پراپرٹیز سامنے آئیں تو ایک کہرام برپا ہو گیا اور ہر پاکستانی حیرت زدہ رہ گیا مگر اب معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ دبئی میں جو 100 پراپرٹیز سامنے آئی ہیں ان میں سے 60 پراپرٹیز اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز اور علی ڈار کی ہیں جبکہ کچھ پراپرٹیز بھٹو شہید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے محسود محمود کے بیٹے عاصم محمود کی ہیں۔
چوہدری غلام حسین مزید بتایا کہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 100 پاکستانیوں کے بیرون ملک یعنی دبئی اور انگلینڈ وغیرہ میں ایسے اکاﺅنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں جن میں واقعی 200 بلین ڈالر پڑا ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی اور پریشانی ہونی چاہئے کہ جب اگلے تین چار مہینے میں ایک بلین سے لے کر پانچ بلین ڈالر تک بیرون ملک سے پاکستان میں آ جائے گا اور ملک بہتری کی طرف چل پڑے گا۔