راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اس وقت بے نامی اکاؤنٹس کیس میں اس وقت شدید مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں اس ساری مصیبتوں سے چھٹکارا پانے کے لیےآصف زرداری دعاؤں کا سہارا لینے روحانی شخصیت کے گھر جا پہنچے۔ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات
میں در پیش چیلنجز سے نکلنے کے حوالے سے صلاح مشورے کئے اور خصوصی دعا کروائی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری منجدھار میں گھری ناؤ بچانے کےمشن پر اچانک گوجر خان کے علاقے گل پیڑہ آمد ، معروف روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق سے ملاقات کی۔ سابق صدر آصف زرداری روحانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق سے ڈیڑھ گھنٹہ تک صلاح مشورے اور ملاقات کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں ۔