counter easy hit

سعودی عرب اور ایران کی جنگ میں پاکستان کس کا ساتھ دے گا؟ عمران خان نے خلیج ممالک کو بڑا سرپرائز دے دیا ، دل کی بات بتا دی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کا سعودی عرب اور ایران کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اپنانے کا مشورہ، عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت جنگ کی حمایت نہیں کریں گے، دونوں ممالک کو صورتحال کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے بعد خطے کی کشیدہ ہوتی صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جنگ تباہ کن ہوتی ہے، پاکستان کسی صورت خطے میں کسی نئی جنگ کی حمایت نہیں کرے گا۔وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر تمام تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں۔جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم نے افغان جنگ کے حوالے سے بھی امریکا پر زور دیا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔ وزیراعظم نے امریکا کو پیش کش کی ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کیلئے معاونت فراہم کر سکتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ میں واحد وہ شخص ہوں جس کا ہمیشہ مئوقف رہا کہ افغان مسئلے کا واحد حل فوجی نہیں سیاسی ہے۔2008ء میں امریکا آیا تو یہاں بتایا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں۔کیونکہ افغان آپس میں لڑتے ہیں لیکن بیرونی حملے کے خلاف ملکر لڑتے ہیں۔ماضی کے مقابلے میں طالبان زیادہ مضبوط ہیں ان کا مورال زیادہ بلند ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر

کی بات اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک متننازعہ علاقہ ہے

WHO, IMRAN KHAN, AND, PAKISTAN, WILL, BACK, IF, SAUDI ARABIA, AND, IRAN, FAUGHT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website