لاہور (ویب ڈیسک)لاہور پولیس نے چینی کے بڑے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین تاجروں کو حراست میں لے لیا جس میں سے ایک ڈیلر کو جیل بھیج دیا گیا۔ذرا ئع کا دعویٰ ہے کہ مذکو ر ہ حرا ست میں لئے گئے تما م ڈیلر مسلم لیگ ن ے تعلق ر کھتے ہیں
اور شبہ کیا جا ر ہا ہے چینی بحرا ن میں مبینہ طو ر پر سابق حکومت کے اہم کا ر کنو ں کا ہا تھ ہے ٍ۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں پولیس نے چھاپے مار کر چینی کے دو ڈیلرز شاہد اور ماجد کو حراست میں لے لیا۔ تاجرو ں کے مطابق سادہ کپڑوں اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار اس کے بہنوئی کو ساتھ لے گئے، اہل خانہ نے 15 پر کال بھی کی مگر پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔دوسری جا نب شاہدرہ کے علاقے سے بھی چینی کے تاجر خرم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اہلکار حراست میں لیے گئے ڈیلروں کے گھروں سے ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے تھے۔
شرط ہارنے پر لڑکی نے اسٹیڈیم میں ہی حیرت انگیز قدم اُٹھا لیا، شائقین اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیے
جبکہ ر یس کو ر س کے علاقہ میں تاجر اسد پرو یز بٹ کے گھر پو لیس نے چھا پہ مارا اور بھا ئی وقاص بٹ کو حرا ست میں لیا گیا جسے بعدازا ںعدا لتی بیلف نے تھا نہ ر یس کو رس سے با زیا ب کروایا دیا گیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے آٹے کے بحران کے بعد ملک میں چینی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی 83 سے 86 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے اورادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں چینی 18 روپے فی کلو سے زائد مہنگی ہوچکی ہے۔ایسے میں حکومت نے متعلقہ محکموں کو چینی اور آٹا مہنگا کرکے فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔